• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آٹا سستا، کراچی میں سب سے مہنگا، رپورٹ ادارہ شماریات

پنجاب میں آٹا سستا، کراچی میں سب سے مہنگا، رپورٹ ادارہ شماریات


لاہور(نمائندہ جنگ) ملک کے چاروں صوبوں میں سے پنجاب میں آٹا سب سے سستا اور کراچی میں سب سے مہنگا ہے یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کی آٹے کی قیمت کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔

کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1400 روپے، پشاور میں 1280 روپے،کوئٹہ میں 1160اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں860سے 900روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔کراچی میں 20کلوکاتھیلا لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپورسے 540 روپے مہنگا ہے ۔

کراچی میں آٹا راولپنڈی اور اسلام آباد کی نسبت 500 روپے مہنگا ہے۔ 

پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1280 روپے ،بنوں میں 1200 روپے، کوئٹہ میں 1160، خضدار میں 1100 روپے جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اوربہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے کا ہے۔ 

راولپنڈی اور اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے تک ہے۔  

تازہ ترین