• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان ہاؤس تبدیلی ماموں کی جگہ بھانجے کو بٹھانے کے مترادف، سر ا ج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ ان ہاؤس تبدیلی ماموں کی جگہ بھانجے کوبٹھانے کے مترادف ہے، عالمی طاقتوں کا ٹارگٹ سیاسی اسلام، میڈیا اورآئی ٹی کی جنگ میں نوجوانوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا کل تک پی پی اورن لیگ کو اقتدارسونپنے والوں نے اپنا آخری مہرہ بھی استعمال کرلیا جوبری طرح پٹ کران کی بدترین رسوائی کا باعث بن رہا ہے۔

ان ہاؤس تبدیلی ماموں کی جگہ بھانجے کوبٹھانے کے مترادف، اس سے عوام کے مسائل حل ہونگے نہ ہی عالمی سطح پر پاکستان کا وقاربحال ہوگا،قوم کے پاس اب جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں رہا،ذمہ داران اورکارکنان بلدیاتی انتخابات کیساتھ ساتھ عام انتخابات کی تیاری کریں۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی زیر صدارت صوبائی مجلس شوریٰ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ عالمی طاقتوں کا ٹارگٹ سیاسی اسلام ہے

تازہ ترین