• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر کاری ملازم کا پراسرارقتل ،گلاکاٹ دیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایم ایچ کے ملازم کو پراسرارطورپرگلاکاٹ کرقتل کردیاگیا۔تھانہ کینٹ کومہتاب عباسی نے بتایاکہ 9اگست کوزبیراحمد کی اطلاع پرایم ایچ راولپنڈی ایمرجنسی پہنچا۔ڈاکٹر نے بتایاکہ آپ کے بھائی شوکت نواز فوت ہوگئےہیں۔ نعش دیکھی توگلاکٹاہواتھااورخون نکل رہاتھا۔ پولیس کے مطابق مقتول ڈپریشن کاشکار تھا اوراس حوالے سے وہ زیرعلاج بھی رہ چکاہے اوریہ شبہ بھی ظاہرکیاجارہاہے کہ اس نے شایدخودکشی کی ہے ۔تاہم اس کے بھائی کی مدعی میں قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ۔ پوسٹ مارٹم کراکے نعش ورثاکے حوالے کردی گئی ۔
تازہ ترین