• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سےآئیسکو کا لائن مین جاں بحق، ملک بھر میں 3اہلکار جان کی بازی ہارگئے

راولپنڈی (ناصرچشتی،خصوصی نمائندہ) فرائض کی ادائیگی کے دوران کرنٹ لگنے سے پیر کی شام ایک اور اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ چکوال کے علاقے شاہ ملتان میں آئیسکو کا لائن مین مشتاق حسین کرنٹ لگنے سے اللہ کو پیارا ہو گیا۔ ایس ڈی او چکوال نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ڈیوٹی کے دوران پیش آنیوالے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائینگی۔ گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے ملک میں 3لائن مین جاں بحق ہوئے۔ پیسکو درگئی میں فضل حسین‘ لاہور انگوری باغ میں محمد یعقوب اور چکوال میں مشتاق حسین اللہ کو پیارے ہوگئے۔
تازہ ترین