• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کوکنگ آئل و گھی کے ہولسیل ٹریڈرزسیل

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ و کارروائیوں کے دوران تین کوکنگ آئل و گھی کے ہولسیل ٹریڈرز کو سیل کر دیاگیا جبکہ تین فلور ملز سمیت پانچ ملک شاپس اور ایک جنرل اسٹور پر جرمانے عائد کئے گئے۔واضح رہے کہ نیو اڈہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں قائم ہول سیل ٹریڈرز سے گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی حکام نے خوردنی تیل وگھی ،انڈسٹریل ایریا سرکی روڈ میں فلور ملز سے آٹے و گندم جبکہ علمدار روڈ اور طوغی روڈ میں موجود ملک شاپس سے عوام کو فروخت کئے جانے والے کھلےدودھ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے تھے جو لیبارٹری تجزیئے کے مطابق غیر معیاری اور مقررہ معیار کے برخلاف پائےگئے جسکی بناء پر مذکورہ مراکز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔بی ایف اے حکام نے سمنگلی روڈ میں جنرل اسٹور کو زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاء اور ممنوعہ و مضر صحت چائنیز نمک و گٹکا پان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیاجبکہ ایک میٹ شاپ سے گوشت کے سیمپلز لیکر لیبارٹری تجزیئے کے لئے بھجوا دیئے گئے۔مزید برآں بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معائنے کے دوران متعدد مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کئے جبکہ مالکان و ورکرز کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ اسٹینڈرڈ سے متعلق خصوصی ہدایت ناموں کی کاپیاں بھی دی گئیں۔
تازہ ترین