• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ‘ہائیکورٹ میں دائردرخواست پر سماعت کل ہوگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائیکورٹ ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کیخلاف بدھ 12اگست کو سینئر صحافی نسیم حمید یوسفزئی کی جانب سے دائر کر دہ آئینی درخواست کی سماعت کریگی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے مہنگائی میں پسے عوام مزید متاثر ہونگے۔ درخواست گزار نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے 27 مارچ 2020کو جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی اس پر عملدرآمد کرایا جائے کیونکہ دودھ فروش اس نوٹیفکیشن کیخلاف ورزی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین