• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ،4 ملزمان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے کے 4 ملزمان کو ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم مظہر حسین کے خلاف محمد عثمان نے دوبئی میں ملازمت دلوانے کے عوض 3 لاکھ 15 ہزار جبکہ مدعی عظیم بخش نے ساڑھے تین لاکھ بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا، دریں اثناء ملزمان اکبر حسین اور محمد مظہر اقبال کے خلاف شاکر حسین نے سعودی عرب کے ویزہ کے عوض 2 لاکھ 57 ہزار بٹورنے، جبکہ ملزم محمد بلال نے اپنے دیگر ساتھی الٰہی بخش کے ساتھ ملکر مدعی سے 10 لاکھ روپے بٹورےتھے۔
تازہ ترین