• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر ،خونی رہزنی میں ملوث افغان باشدہ سمیت دو ملزمان گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خونی رہزنی میں ملوث رہزن گروہ کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث افغان باشدہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سلمان ولد حضرت میر سکنہ مرئم زئی بڈھ بیر نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود نزد زنگلی نہر ملزمان نے اسلحہ کی نوک پررہزنی کے دوران مزاحمت کرنے پر ہم پر فائرنگ کی جس سے میرا ساتھی امجدلگ کر موقع پر جان بحق جبکہ بختیار اور سجاد شدیدزخمی ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔تفتیشی ٹیم نے کئی مشکوک افراد اور متعددجرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کا ڈیٹا اکٹھاکیاجس کے دوران خونی رہزنی میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کا میاب کارروائی کے دوران دو ملزمان چنار گل ولد مہراب گل سکنہ زنگلی اور رسول خان ولد یار گل سکنہ افغانستان حال زنگلی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی میں مزاحمت کرنے پرفائرنگ کر کے ایک شخص قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ رقم ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا کلاشنکوف ،پستول اور مشبتہ السرقہ موٹرکار اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ملزمان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین