• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ غیر شرعی اور غیر جمہوری ہے، قبلہ ایاز


اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو غیر شرعی اور غیر جمہوری قرار دیدیا۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا رویہ کونسل کی سفارشات کے برعکس ہے۔

انھوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ غیر شرعی اور غیر جمہوری ہے۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ نیب کے رویے سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس بھی واضح ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ جیو شرعی عدالت سے بھی رجوع کرے۔

تازہ ترین