• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت سنگھ کیس سی بی آئی تحقیقات ،سنجے راؤت کی بی جے پی پرتنقید

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)گودھرا فسادات کےموقع پر ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات سی بی آئی کے ذریعے سے نہیں کی جانی چاہیے کیوں کہ نریندر مودی اور امت شاہ کا خیال تھا کہ سی بی آئی مرکزی حکومت کا سیاسی ہتھیار ہے۔ اگر سشانت سنگھ راجپوت کے معاملے میں بھی اسی رائے کا اظہار کیا جائے تو کیا غلط ہے؟ اس طرح کا سوال کرتے ہوئے سنجے راؤت نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے طر یقہِ تحقیق پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انھوں نے یہ الزام لگایا کہ ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے غیر ضروری طور پر تحقیقات کو طول دیا ہے۔اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔ سی بی آئی نے اب اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سی بی آئی نے اداکارہ ریا چکرورتی سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔دریں اثناء ، سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس نے سیاسی موڑ لینےکے بعد یہ معاملہ مزید گرما گیا ہے۔ اور شیوسینا لیڈر سنجے راؤت بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔ اور اس ضمن میں انھوں نے مختلف سوالات اٹھا کر بھی بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ ممبئی پولیس نے تحقیقات کو غیر ضروری طور پر بہت زیادہ طول دیا، ممبئی پولیس نے جتنا چاہا تحقیقات کو گھسیٹا۔ فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات ہر دن پوچھ گچھ کے لیے بلاکر افواہوں اور بحث کا موضوع بنایاگیا۔ انھوں نے اس شبہ کا اظہار بھی کیا کہ کہیں اس تحقیقات کو فلم انڈسٹری میں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے تو استعمال نہیں کیا گیا۔اس بات کو بھی دیکھنا ہوگا۔سنجے راوت نے مزید سوالات کیے کہ سوشانت سنگھ راجپوت اور اداکارہ انکتا لوکھنڈے سے الگ کیوں ہوئے؟۔

تازہ ترین