• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید، موٹر سائیکل سوار ملزمان قومی پرچم و جھنڈیوں کے اسٹال پر کریکر پھینک کر فرار، خاتون سمیت 7 زخمی

کراچی: گلشن حدید، قومی پرچم کے اسٹال پر کریکر حملہ، 7 زخمی


کراچی (اسٹا ف رپورٹر)گلشن حدید میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان جشن آزادی کے سلسلے میں لگائے گئے پاکستانی پرچم اور جھنڈیوں کےاسٹال پر کریکر پھینک کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ 

کریکر کے زوردار دھماکےسے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے نکل آئے،پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھی شہر کے دیگر علاقوں میں ہونے والے کریکر حملے کی کڑی معلوم ہوتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید فیز ون دیار حبیب مسجد کے قریب مارکیٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں روایتی طور پر لگائے گئے اسٹال کے پاس موٹر سائیکل پر سوار ملزمان آکر رکے اور کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں یہاں موجود 7 افراد زخمی ہوگئے۔ 

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دور تک آواز سنی گئی، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

زخمیوں کو جناح اسپتال اور قریبی واقع اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں زخمیوں کی شناخت 18 سالہ عامر ولد عمر، 25سالہ دانش ولد نیاز علی،32سالہ انوشہ زوجہ جنید، 30سالہ افضل ولد فضل کے نام سے ہوئی۔

تازہ ترین