اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سنتھیا رچی کے خلاف رحمان ملک کی قذف آرڈیننس کے تحت درخواست کی سماعت وکیل کی استدعا پر ملتوی کردی۔ منگل کو سماعت کے دوران سنتھیا رچی اپنے وکیل عمران فیروز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔