• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوسنگ پالیسیاں مشاورت سے بنارہےہیں،میاں محمودالرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) بورڈ کا اجلاس وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید کی زیرصدارت ہوا۔میاں محمودالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہاؤسنگ سے متعلق پالیسیاں سٹیک ہولڈر ز کی مشاورت سے مرتب کی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں مختلف اداروں کے ہاؤسنگ سے متعلقہ قوانین میں مجوزہ ترامیم اور ان کو آسان اور ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے بھی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں بھی پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جار ہا ہے۔اجلاس کے دوران اس بات کا فیصلہ بھی کیاگیا کہ فاٹا کے ڈائریکٹرز ہفتے میں ایک روز اپنے متعلقہ اضلاع کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ضلعی دفاتر میں سرکاری امور کی بہتر طریقے سے انجام دہی یقینی بنائی جاسکے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب، ڈی جی پھاٹا ظریف ستی، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب اور بلڈرز و ڈویلپرز کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
تازہ ترین