• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ بنیاد اسلام بل فرقہ واریت کے خاتمے کابل ہے،مذہبی رہنماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت پاکستان کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے تحفظ بنیاد اسلام بل کی مخالفت کرنے والے عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل اپنا قانونی پراسیس طے کر کے اس مرحلے پر پہنچا ہے ،اب گورنر پنجاب کو اس متفقہ بل پر دستخط کر دینے چاہئیں۔کنوینر مولانا عبدالرو ف فاروقی اور دیگر رہنماو ں مولانا زاہد الراشدی ،لیاقت بلوچ ،مولانا محمد احمد لدھیانوی، سید محمد کفیل بخاری ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،قاری محمد زوار بہادر ،علامہ زبیر احمد ظہیر ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اورعبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ یہ بل فرقہ واریت کے خاتمے کا بل ہے اس کو متنازع بنانے سے خلفشار جنم لے گی جو کسی صورت بھی مناسب نہیں ہے ، ان رہنماو ں نے پنجاب اسمبلی میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،مولانا محمد معاویہ اعظم، خدیجہ عمر کوبل کے حق میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
تازہ ترین