• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے صوبوں میں جانیوالے بچوں کے پیچھے پولیوٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے پولیو مہم کے دوران دوسرے صوبوں میں جانے والے بچوں کے پیچھے ٹیمیں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اور اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان سمیت تمام ہائی رسک اضلاع خصوصی ٹیمیں تشکیل دیںْ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ عارضی طور پر دیگر صوبوں میں جانے والے بچے پولیو قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔خصوصی ٹیمیں کو جتنا بھی سفر کرنا پڑے کریں، کوئی بچہ محروم نہ رہیں۔پولیو سمیت تمام امراض سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے مزید ویکسی نیٹر بھرتی کر رہے ہیں۔ 3 ہزار سے زائد ویکسی نیٹر کام کر رہے ہیں، مزید 2 ہزار ویکسی نیٹر بھرتی کیے جائیں گے۔
تازہ ترین