• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ٹرانسپورٹ الائنز کا اب 12 کی بجائے 20 اگست کو پہیہ جام کا اعلان

کوئٹہ (پ ر )بلوچستان ٹرانسپورٹ الائنزکو لیڈ کرنے والے حاجی جمعہ خان بادینی میر سعید احمد لہڑی میرحکمت علی لہڑی حاجی عبدالمالک محمد حسنی نذیراحمدبازئی اور محمودبادینی نے بلوچ پشتون بیلٹ کی تمام ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کی باہم مشاورت سے 14اگست کی مناسبت واحترام اور نیشنل ہائی ویز و دیگرمقامات پرسیلاب کی تباکاریوں کی بناءپر اب 12اگست کی بجائے20اگست کو پہیہ جام ہوگا۔جوایک تاریخی پہیہ جام ہوگاجس میں زمیندار اورتاجر ٹرانسپورٹرز کےشانہ بشانہ ہونگے۔یہاںجاری ایک بیان میں کہا گیاکہ مسائل اور مطالبات حل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر مجبور ہیں۔ نیشنل هائی ویز پرسفرکرنےوالےٹرانسپورٹرز اورمسافروں کو جگہ جگہ چیکنگ کےبہانے بلاجواز تنگ کیا جاتا ہے۔مسافرکوچزکوکسٹم کوئٹہ میں بند کرکےمتوسط و گزشتہ لاک ڈاؤن سےبےروزگارٹرانسپورٹرزکو مزید بےروزگارکیےجانےاوراب تک کوچزواپس نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ رخشان ومکران کےبےروزگارعوام کےان کوچز میں اشیائے خوردونوش ویگر غیرممنوعہ ساما ن ضبط کیے جانے،نیشنل ہائی وےحکام کی ناقص کارکردگی، موٹروےپولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو بلاجوازتنگ کرنے،بلوچستان میں موٹروے کے بغیر زبردستی موٹروے رولز لاگوکرنےزبر دستی ٹول ٹیکس وصولی مین شاہراؤں پر پلوں کی خستہ حالی پرعدم توجہی اورغیرقانونی طریقہ سےچلنےوالے ٹوڈی مالکان اور متعلقہ انتظامیہ گھٹ جوڑ وغیرہ درپیش مسائل کے خلاف احتجاج پر مجبور ہیںاوریہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین