• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت، ہول اور ریسٹورنٹس کیلئے ایس او پیز جاری، سماجی فاسلہ کورونا آگاہی رش کم رکھنے کی شرائط

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے سیاحت، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے لئے ایس او پیزجاری کر دیئے،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران خلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ کو رپورٹ کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لئے فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال، سیاحوں کی آمد کے انٹری پوائنٹس پر بخار چیک کرنے کی سہولت ،تمام سیاحوں کا ڈیٹا رکھنا لازمی ہوگا ،سیاحوں اور لوگوں کو ہوٹل سے باہر جمع ہونے کی اجازت ہوگی ، ایمرجنسی کی صورت میں قریبی ہیلتھ سنٹر سے رجوع کرنا ہوگا، بیمار سیاحوں کو صحت مند سیاحوں سے الگ رکھنا ہوگا، کوروناکے مشتبہ افراد کوفوری قریبی ہیلتھ سنٹر سے رجوع کرنا ہوگا سیاحتی مقامات پر سماجی فاصلہ، کورونا سے آگاہی اور صابن سے باربار ہاتھ دھونے کو ترغیب دینا ہوگی رش کم سے کم رکھنا ہوگا ،جگہ جگہ بینرز لگائے اور کورونا سے آگاہی پمفلٹس تقسیم کرنا ہوں گے سیاحوں کے لئے ہوٹل اور ریسٹورنٹ آنے جانے کا وقت مقرر کیا جائے گا تمام سیاحتی مقامات پر ہیلتھ ڈیسک قائم کئے جائیں گے ، ہوٹل کے کمروں کو سینیٹائز کرنا لازمی ہوگا ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے عملے کو کورونا سے بچائو کٹ پہننا ہوگی ،سروس کے دوران سیاحوں ،امراض تنفس کی علامات والے افراد سے فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، ذاتی صفائی کے لئے پانی، صابن وغیرہ فراہم کرنا ہوگا، فضلے کو ماحولیاتی قواعد وضوابط کے مطابق ٹھکانے لگانا ہوگا ، کورونا سے بچائو کے لئے آگاہی سیشن کرانا ہو ں گے ، سیاحوں اور ہوٹل ریسٹورنٹس آنےوالے افراد کو کورونا سے متعلق معلومات دی جائیں گی ، 30 سے 50 فیصد گنجائش استعمال کرنا ہوگی ، استقبالیہ میں انتظار کے لئے ایک ایک میٹر کے فاصلے پر مشتمل مارکنگ کرنا ہوگی ، بیٹھنے کے انتظامات کے دوران بھی ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں پول اور جم کھلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین