آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زندگی میں شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے: محب مرزا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ زندگی میں شادی کے علاوہ بھی کرنے کو بہت کچھ ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سے اُن کی ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بےچینی سے محب کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔‘

محب مرزا نے اپنی پرستار کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی میں کرنے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔‘


گزشتہ روز سوشل میڈیا پیغام میں محب مرزا کا کہنا تھا کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔

اداکار محب مرزا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں کیونکہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بُرا بھی گزر جائے گا۔

محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں معروف کاروباری شخصیت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔

حب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

محب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔

تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید