• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے معاون خصوصی کو روزگار کی فراہمی کے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے تحت قرض کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا جس کے تحت نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ آسان شرائط پر 5 گنا زیادہ رقم مل سکے گی۔

وزیراعظم نے عثمان ڈار اور مشیر خزانہ کو رقم بڑھانے کی ہدایات جاری کردیں جس کا باضابطہ اعلان آج شام معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے۔

اس حوالے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت اور قومی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع دیں گے۔

تازہ ترین