• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شعبے میں کچھ غلطیاں ہوئیں جو مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بنیں، وقار یونس


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ کے دوران ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا، لیکن ہر شعبے میں کچھ غلطیاں ہوئیں، جو شکست کا سبب بنیں۔

ساؤتھمپٹن میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کا افسوس ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کچھ سیشنز اچھے نہیں گئے، آخری روز قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ہر شعبہ میں کچھ غلطیاں ہوئیں، جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔

وقار یونس نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس معیاری فاسٹ بولرز ہیں صرف تجربے کی ضرورت ہے، نوجوان فاسٹ بولرز کو وقت ملے گا تو کارکردگی بھی بہتر ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے 5 ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جس کا نقصان تو ہوا ہے۔


اظہر علی کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ کپتان پر ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے، وہ ایک مرتبہ کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔

انھوں نے مزید امید ظاہر کی کہ کپتان اظہر علی آئندہ میچز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

تازہ ترین