• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا،جاوید میانداد


سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ناتجربہ کاری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست پر ردِعمل دیتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ ایسے لوگ لگادیے گئے ہیں، جنہیں کاپی پنسل پکڑنے کا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاپی پنسل پکڑنے کے بجائے کھلاڑیوں کو وہ بتائیں جو آنکھوں سے دیکھیں، جنہیں کاپی پنسل پکڑنی ہے تو وہ کالج یا اسکول میں جاکر پڑھیں۔

سابق کپتان نے ٹیسٹ کے حوالے سے کہا کہ 277 رنز چوتھی اننگز میں بنانا بہت مشکل ہوتا ہے، شروع میں اسپنر لگائے جاتے تو میچ جیت سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی گراؤنڈ میں ہم اسپنرز کے ساتھ کئی میچز جیت چکے ہیں، چوتھی اننگز میں اسپنرز سے اٹیک کروایا جاتا لیکن جب میچ دیکھا توسب الٹا ہوگیا۔

انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم کی اظہر علی کی کپتانی پر تنقید

پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے جو اب میں انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، یوں پاکستان نے 107 رنز کی برتری حاصل کی تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن جواب دے گئی اور پوری ٹیم صرف 169 رنز پر پویلین لوٹ گئی ،انگلینڈ نے 277 رنز کا ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیاتھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کےد رمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے ساوتھمپٹن میں کھیلاجائے گا ۔

تازہ ترین