آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی سی بی کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حفیظ کو دوبارہ آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے محمد حفیظ کو دوبارہ آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

دورہ انگلینڈ پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بننے والے محمد حفیظ نے گالف کھیلی اور خاتون کے ساتھ ایک تصویر بھی بنوائی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ نے بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس کے بعد پی سی بی نے محمد حفیظ کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حفیظ کو کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے دور رکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے خلاف ورزی سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حفیظ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں پائے گئے۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر محمد حفیظ گالف کھیلتے ہوئے سماجی فاصلے کو نظر انداز کر گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے رکن حفیظ نے گولف کورس پر 90 سالہ خاتون کے ساتھ تصویر بنوائی اور سوشل میڈیا پر شئیر بھی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید