• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ، پی آئی اے پر 31دسمبر تک پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یورپین یونین ائیرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر 31دسمبر تک پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ ہے اس سلسلے میں پاکستان ایئرلائن کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔

یورپین یونین ائیرسیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سول ایوی ایشن نے سیفٹی کے اقدامات سے مطمئن نہ ہوئے تو یہ پابندی بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے پر یہ پابندی پاکستانی پائلٹ کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد عائد کی گئی تھی۔

اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کا کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے ابھی تک اپیل دائر ہی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین