آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیرون ملک مقیم اماراتی شہریوں کی واپسی کیلئے پیشگی منظوری کی شرط ختم

ابوظبی(جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسِس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے اور بیرون ملک مقیم یو اے ای کے مکینوں کو بدھ سے واپسی کے لیے اب حکام سے پیشگی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یو اے ای کے حکام نے واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اب پہلے سے درخواست دینے کے عمل کو تبدیل کردیا ہے اور رجسٹریشن اور انتظار کے عمل کو خودکار پیشگی منظوری کے طریق کار سے منسلک کردیا ہے۔اس مقصد کے لیے تارکینِ وطن کو 12 اگست سے قبل از وقت درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔تاہم امارات کے مکینوں اور شہریوں کو طیارے پر سوار ہونے سے قبل کووِڈ-19 کا منفی ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اور یہ ان کی پرواز کی روانگی کے وقت سے 96 گھنٹے کے دوران میں جاری شدہ ہونا چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید