• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل جواد ذکاء کا واپس آڈیٹر جنرل دفتر تبادلہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ڈپٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل جواد ذکا ء خان کو واپس آڈیٹر جنرل دفتر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس لگایا گیا ہے جبکہ گریڈ 20کے افسر محمد سلیم خان کو ڈپٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ ایم ٹی سی نیسکام میں ڈائریکٹر فنانس لگے ہوئے تھے، گریڈ 20کے افسر غلام مصطفٰی سیمن کو وزارت میری ٹائم افیئر میں چیف فنانس اینڈ اکائونٹس آفیسر لگا دیا گیا ہے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان دفتر نے ان تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

تازہ ترین