• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی نے دفتری اوقات جاری کر دیئے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی نے کورونا وائرس میں کمی کے بعد معمول کے دفتری اوقات کار جاری کر دیئے۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق 17اگست سے دفتری اوقات کار صبح 8بجے سے سہہ پہر4بجے تک ہونگے جمعہ کے روز ساڑھے 12بجے 2بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔ انتظامی کالج، سکولز، صفائی، گرائونڈ اور ہاسٹل عملہ، ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اور ڈائریکٹوریٹ ورکس ہفتے میں 6دن کام کرینگے جن کے اوقات کار صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے اور جمعہ کے روز 12تک ہوں گے۔
تازہ ترین