• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ایٹا ٹیسٹ کانسٹیبلوں کی بھرتی بند کی جا ئے ،شاہ خالد

پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختو نخوا پولیس کے دوران سروس وفات پانے اور میڈیکل بورڈ کی جا نب سے ملا زمت کے لئے نا مو ضوں قرار دئیے جا نے وا لے ملا زمین کے بچوں نے صوبا ئی حکو مت و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں مر وجہ طریقہ کار کے تحت محکمہ پولیس میں ملا زمتیں فرا ہم کئے جا ئیں ۔اس حوالے سے شاہ خالد و دیگر ساتھیوں نے پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس اہلکار جو دوران ڈیوٹی وفات پاچکے ہیں یا میڈیکل بورڈ کی جا نب سے طبی بنیادوں پر محکمے میں ملا زمت کے لئے نا موضوں قرار دئیے گئے ہیں ،ان کے بچے طریقہ کار اور عدا لتی حکم کے باوجود ملا زمتوں سے محروم ہیں جس کس کی وجہ سے وہ اور انکے اہل خانہ معاشی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں ۔ آئی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عبا سی نے محکمہ پولیس میں جو نیئر کلرک کی بھر تی ایٹا ٹیسٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پولیس رولز کے مطابق کے تحت کانسٹیبل آسامیوں پر بغیر ایٹی ٹیسٹ کی بھر تی ہو چکی ہے جبکہ کانسٹیبل بھر تی سے رہ جانے والے امیدواروں کو بغیر ایٹا ٹیسٹ کے جو نیئر کلرکس کی خالی آسامیوں پر بھر تی کیا جا ئے ۔بصورت دیگر صو با ئی اسمبلی کے سامنے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔
تازہ ترین