• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سائن بورڈز تنصیب کیس پر سماعت

پاکستان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سائن بورڈز کی تنصیب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سائن بورڈز کی تنصیب سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم کے مطابق بل بورڈز سائن بورڈ اور ہورڈنگز ہٹانے کی ذمہ داری کمشنر کی ہوگی، کمشنر کو کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں بھی سائن بورڈز ہٹانے کی کارروائی کا اختیار ہوگا۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی چار ہفتوں میں عمل درآمد رپورٹ پیش کریں اور متعلقہ حکام سائن بورڈز سے متعلق رولز بنائیں۔

عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ رولز بنانے سے متعلق حکومتی نوٹفیکشن آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

تحریری حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ نجی پراپرٹی پر لگے سائن بورڈز کا ڈی ایم سی انجینئر سے حفاظتی معائنہ کرائیں، اور پرائیویٹ پراپرٹیز پر خطرناک سائن بورڈ کی نشاندہی ہو انہیں ہٹا دیا جائے۔

تازہ ترین