• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) انویسٹی گیشن پولیس نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کارروائی کے بعد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے شعبہ تفتیش کے انچارج علی رضا کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ جن کی شناخت محسن الرحمان اور بابر الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان نے دورن تفتیش انکشاف کیا کہ 2014 میں گولیمار میں ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیاجبکہ پاپوش نگر میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

گرفتار ملزمان نے بیان میں خاتون سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان قصبہ کالونی علی گڑھ سیکٹر کے کارکنان ہیں، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین