• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نامکمل بی آر ٹی کے افتتاح پر شہباز شریف سے معافی مانگیں، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب نے وزیراعظم سے نامکمل بی آر ٹی کے افتتاح پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب  126 ارب کے کھڈوں کا افتتاح کرنے سے پہلے شہباز شریف سے معافی مانگتے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران صاحب بی آر ٹی پشاور کے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی؟ 

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے بی آر ٹی پشاور منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کھلم کھلا  توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پارٹی پرچم کا رنگ یا پارٹی برانڈنگ نہ کی جائے۔ افتتاحی تقریب میں جھنڈیاں اور برانڈنگ تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگوں کے مطابق تھیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نوٹس لیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے7 سال پہلے میٹروز بنائیں، چلائیں اور عوام کو سہولت دی۔

تازہ ترین