• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس وردی میں ملبوس افراد نے مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا، پرویز رشید

مسم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اجتماع اور جذبات کا اظہار کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے، لاہور میں سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی نیب میں پیشی تھی، پولیس نے عوام پر پتھروں اور زہریلی گیس سے حملہ کیا۔ 

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر  پرویز رشید نے کہا کہ پولیس نے یہ سب منتخب نمائندوں کی موجودگی میں کیا۔ زہریلی گیس سے لوگوں پر حملہ کیا گیا۔ مریم نواز جس گاڑی میں تھیں، مریم اورنگزیب اور کیپٹن صفدر موجود تھے، یہ گاڑی بلٹ پروف ہے جس پر گولی او ہتھیار اثر نہیں کرتا، لیکن اس گاڑی کو چکنا چور کیا گیا ،گاڑی کا شیشہ ٹوٹا۔

سینیٹر پرویز رشید نے مزید کہا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے گاڑی پر حملہ کیا۔ گاڑی پر پتھروں اور زہریلی گیس سے یلغار کی گئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی کے شیشے کو پتھروں سے نقصان نہیں پہنچتا۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی گاڑی کو کس چیز سے نقصان پہنچا اس کا تعین ہونا ہے، معاملے کو انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کریں۔

چیئرمین سینیٹ نے معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

تازہ ترین