امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ملک سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی، ٹیلی کام، توانائی، صحت عامہ کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارت خانے قائم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔