• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

74واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 74 واں یوم آزادی جمعہ کو بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،قیام امن، ترقی وخوشحالی اور معاشی استحکامکی دعاؤں سے کیا جائیگا، 21توپوں کی سلامی دی جائے گی ،مزار قائد پر صبح پرچم کشائی اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوگی ، سیاسی و مذہبی قائدین، سماجی ، ادبی شخصیات، تاجر برادری اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے اور عام شہریوں کی کثیر تعداد بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے گی ۔ جشن ازادی کے موقع پر سرکاری دفاتر سمیت سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیمیں اپنے پنے دفاتر میں پرچم کشائی کرینگی، سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتیں یوم آزادی کی مناسبت سے شہر میں ریلیاں نکالیں گی جبکہ فلاحی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہونگی۔ سرکاری و نجی عمارتوں ،شاہراہوں ،گلی محلوں اور اہم مقامات کو قومی پرچم ،سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہےکراچی میں جمعراتاور جمعہ کی درمیانی شب جشن آزادی منانے کا آغاز ہوگیا، بیشتر علاقوں میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا، ملی نغمے بجائے گئے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص بھی کیا گیا۔

تازہ ترین