آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فلم ’سڑک 2‘ کا ٹریلر 38 لاکھ سے زائد ڈس لائک والی ویڈیو بن گئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی اور اقربا پروری پر بحث نے سنجے دت، عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور کی فلم ’سڑک 2‘ کے ٹریلر کو 38 لاکھ سے زائد ڈس لائک والی ویڈیو بنا دیا۔سی بی آئی، ممبئی پولیس اور بہار کی پولیس سشانت کی خودکشی کے معاملے پر تحقیقات کررہے ہیں لیکن بھارتی فلم نگری میں جاری اقربا پروری پرشدید غصہ سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’سڑک 2‘ کے ٹریلر پر نکالا ہے۔1991 میں سنجے دت اور پوجا بھٹ کی فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل میں بھی سنجے دت، عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کرداروں میں شامل ہیں جب کہ اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے سرانجام دیے اور فلم کو پروڈیوس ان کے چچا مکیش بھٹ نے کیا ہے۔اس فلم میں بھی فلمی گھرانوں کے چشم و چراغ مرکزی کرداروں میں ہیں جس پر فلم کا ٹریلر یو ٹیوب پر آتے ہی ناپسند کیا جارہا ہے۔فلم ’سڑک 2‘ کے ٹریلر کو اب تک 91 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے اور اسے 38 لاکھ افراد نے ناپسند (ڈس لائک) کیا ہے جب کہ 2لاکھ

لوگوں نے ٹریلر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔فلم کو یوٹیوب پر 95 فیصد افراد نے ناپسند کیا ہے اور یہ اب تک کی دنیا بھر میں ناپسند کی جانے ویڈیوز میں 14 ویں نمبر پر آگئی ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فلم کے بائیکاٹ کی بھی مہم شروع کردی گئی ہے جس کے بعد ایک بار پھر اقربا پروری پر بحث نے جنم لے لیا ہے۔کورونا کے باعث فلم ’سڑک 2‘ سنیما گھروں میں ریلیز نہیں کی جائے بلکہ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

دل لگی سے مزید