کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کا دباو برقرار رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس میں مزید 182پوائنٹس کی کمی ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 22ارب 94کروڑ 31لاکھ روپے گھٹ گئی ،52.50فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ۔
جوہانسبرگ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور ویڈیلا ٹاؤن شپ میں ہفتے کی شام مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔
لاہور ڈیفنس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی غیر ملکی لڑکی کی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی۔
چین کے نائب صدر ہان ژینگ نےکہا ہے کہ فلسطینی خود مختاری تسلیم کرکے غزہ کی تعمیر نو ہونی چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، افغان فریق کو ڈیمارش گزشتہ روز پہنچایا گیا۔
مراسلے میں گرفتاریوں، چھاپوں اور تلاشی کے واقعات کی تفصیلات کے ساتھ متعلقہ ایف آئی آرز اور پولیس کو رپورٹ درج کروانے والے افراد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے پر فاطمہ ثناء کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ 6 ڈائیلاسز سینٹرز کوئٹہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں فعال ہیں۔ صوبے کے دیگر 26 اضلاع میں بھی ڈائیلاسز سینٹرز کام کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جلد ہار مان جائے گا، جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔
لاہور میں مبینہ زیادتی کی شکار غیر ملکی خاتون کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اسلام آباد لانگ مارچ ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ جنید اکبر نے سومنات کا ذکر کیا تھا جس پر کچھ لوگ غصہ ہوئے، جنید اکبر نے وضاحت بھی کی، کچھ لوگ اب بھی غصہ ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔
ڈپٹی انسپکٹرجنرل ( ڈی آئی جی ) آپریشن لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے غنڈوں کو لاکر 9 مئی جیسا وقوعہ کرنا چاہتے ہیں۔
آئی ایم ایف پنجاب اور کے پی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا، صوبوں سے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو وصولی بہتر بنانے کے اقدامات پر بات ہوگی، صوبوں سے زرعی ٹیکس کی وصولی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نےخیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی مذمت کی اور الزام لگایا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔