• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق آزادی کو تسلیم کرے، کمیونٹی رہنما

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) بھارت اپنا یوم آزادی منانے سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کا حق آزادی تسلیم کرے۔ دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا کر انڈیا کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے کہ اس نے طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔ 15اگست بروز ہفتہ دن برٹش کشمیر فائونڈیشن پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ و پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کمیٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، پاک سرزمین پارٹی کشمیر چیپٹر بھرپور احتجاج کرکے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر مرکوز کروائیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی کوآرڈینیٹر کشمیر کمیٹی نائب حسین مغل نے جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنا یوم آزادی منانے سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم عوام کا حق آزادی تسلیم کرے۔ دہرا معیار کبھی نہیں چلے گا ہم بھارت کو بے نقاب کریں گے۔ برٹش کشمیر فائونڈیشن کے چیئرمین شہزاد اقبال مغل نے کہا کہ برطانیہ میں آباد نوجوان کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحٰق صابر نے کہا کہ ہم ہر کشمیرکے قومی دن اور بھارت کے نام نہاد یوم آزادی اور یوم جمہوریہ پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی احتجاج بلند کریں گے، پاک سرزمین پارٹی کے فیصل مرزا کا کہنا تھا کہ مرکزی قائد مصطفیٰ کمال کی خصوصی ہدایت پر پی ایس پی کے کشمیر چیپٹر کی ذمہ داری ہے کہ ہر اس احتجاج میں بھرپور حصہ لیں گے جو کشمیریوں کے حقوق کیلئے بلند کیا جا ئے گا۔

تازہ ترین