• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے سعودی عرب اور چین کو ناراض کردیا،فضل الرحمٰن

اسلام آباد( مانیٹر نگ سیل) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ حکومت نے سعودی عرب اور چین کو ناراض کردیاپاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کروائی جارہی ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جوموجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاسوں میں قانون سازی کی جارہی ہے، ہم نے بلز کی مخالفت کی اور ان بلز کو اصولوں کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں منافی قرار دیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نہ بلز سمجھنے کا موقع دیا جاتا ہے نہ مشاورت کی جاتی ہے، سپیکر کی ایما پر چند پارٹیوں کو گھر بلا کر مشورے کیے جاتے ہیں، سپیکر نے ہماری جماعت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی، ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قانون سازی کی گئی، پاکستان کابازومروڑکرقانون سازی کروائی جاری ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جو موجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے، ایف اے ٹی ایف بلز پر ایک اعلامیہ جاری کررہے ہیں۔

تازہ ترین