• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی تقریبات کیلئے سیکورٹی پلان عملدرآمد شروع

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) جشن آزادی کی تقریبات کیلئے سیکورٹی پلان پرعملدرآمد شروع کر دیا گیا، پانچ ہزارپولیس اہلکار دں اور دو ہزار سے زائد ایف سی اہلکاروں نے شہر بھر میں اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں جبکہ پانچ پولیس اور چھ ایف سی کی کیو آر ایف ہو نگی، داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا ۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جنگ کو بتایا کہ جشن آزادی تقریبات کے حوالے سےسیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر شہرمیں پانچ ہزار پولیس اور دو ہزار سے زائد ایف سی کے جوانوں کو تعینات کیا جائیگاجبکہ پانچ پولیس کی اور چھ ایف سی کی کیو آر ایف ہو نگی بی ڈی ٹیمیں بھی مختلف علاقوں میں موجود ہو نگی اس کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی کو سخت کر تے ہوئے چیکنگ بھی سخت کر دی ہے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دومیان مکمل رابطے ہیں ۔
تازہ ترین