• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی تقاریب

میرپور آزاد کشمیر میں میونسپل کارپوریشن میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا 


پاکستان بھر میں آج تہترواں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد میرپور آزاد کشمیر ، مظفر آباد، حافظ آباد، نارووال، گوجرانوالہ اور حب میں بھی کیا گیا۔

مظفرآباد میں ایون صدرآزاد کشمیر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی جہاں صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ پرچم کشائی کی ،تقریب میں کابینہ کے وزراء، ممبران اسمبلی نے شرکت کی ۔

میرپور آزاد کشمیر میں میونسپل کارپوریشن میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا ، 8 بجکر 58 منٹ پرسائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر طاہرممتاز اور ایس ایس پی نے قومی پرچم فضاء میں بلند کیا، جبکہ پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

حافظ آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا ، ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے پرچم کشائی کی، نارووال میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شاہد زماں لک نے پرچم کشائی کی ۔

گوجرانوالہ میں کمشنر آفس میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی ،کمشنر گلزار حسین اور آر پی او نذیر نے پرچم کشائی کی۔

حب میں بھی یوم آزادی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرحب روحانہ گل کاکڑ نے پرچم کشائی کی، تقریب میں پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

تقریب میں پولیس افسران عوامی نمائندوں اورسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین