آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی کے موقع پر بین الاقوامی کرکٹرز نے بھی پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی نے مزارِ قائد پر لی گئی اپنی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں تھامے قومی لباس پہنے ڈیرن سیمی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جشنِ آزادی مبارک پاکستان۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘ کا بھی اضافہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پاکستان میں موجود تمام دوستوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

انہوں نے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ ’آنے والا سال ملک کے لیے خوشحالی اور امن لے کر آئے۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید