ترک اداکارہ ایسرا بیلجک المعروف حلیمہ سلطان نے جمعہ کو پاکستانی قوم کو 74ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔
ایسرا بیلجک جنھوں نے ترکی میں بنائے گئے ایک معروف تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا تھا۔ اس ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل کی، اور ہر گھر میں شوق سے دیکھا جاتا ہے۔
ایسرا بیلجک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ایسرا بیلجک ہوں، اور 14 اگست کے موقع پر آپکو اپنی جانب سے جشن آزادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں، پاکستان زندہ باد۔
اس سے قبل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان نے بھی جشنِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی تھی۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔‘