آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جیو نیوز میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا


جیو نیوز میں بھی 74واں یوم آزادی اور چینل کی 18 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔

ٹیم جیو نے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں کیک کاٹے۔

گلوکار جواد احمد نے مسٹر جیم کے ساتھ مل کر خوبصورت گیت گایا۔

جیو نیوز کے دیگر بیوروز کی طر ح کوئٹہ میں بھی جیو نیوز کی اٹھارویں سالگرہ جوش وخروش سے منائی گئی ،کارکنوں نے جیونیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

جیو نیوز کی اٹھارویں سالگرہ کی تقریب جیو نیوز کوئٹہ کے نیوز روم میں ہوئی، جس میں جیو نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف محمد اعجاز خان سمیت رپورٹرز ،کیمرہ مینز، سیٹلائٹ انجینئرز ،اور دیگر عملے نے بھرپور شرکت کی۔

سیٹلائٹ انجینئر اطہر حسین نے جیو نیوز کی 18ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

قومی خبریں سے مزید