• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل امارات تعلقات کی بحالی پر پاکستان کا محتاط ردعمل

اسرائیل امارات تعلقات کی بحالی پر پاکستان کا محتاط ردعمل


اسلام آباد(جنگ نیوز، خبرایجنسیاں) اسرائیل امارات تعلقات کی بحالی پر پاکستان نے محتاط ردعمل اختیار کیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے دور رس اثرات ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے معاہدے پر ردعمل میں کہا کہ اس پیشرفت کے دور رس اثرات ہوں گے۔

فلسطینیوں کے حقوق میں ان کی خودمختاری کا حق شامل ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام بھی پاکستان کی اہم ترجیح ہے۔

پاکستان نے انصاف پر مبنی جامع اور پائیدار امن کے لیے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمار آئندہ کا لائحہ عمل اس بنیاد پر ہوگا کہ فلسطینیوں کے حقوق اور خواہشات کو کیسے برقرار رکھا جاتا ہے جبکہ پاکستان جائزہ لے گا کہ خطے کے امن، سیکورٹی اور استحکام کو کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔

تازہ ترین