• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی، عوام کا جوش وخروش، گلی گلی، گھر گھر سبز پرچموں کی بہار

جشن آزادی، عوام کا جوش وخروش، گلی گلی، گھر گھر سبز پرچموں کی بہار


کراچی(نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں جشن آزادی جوش وخروش سے منایا گیا، رات 12 بجتے ہی کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شاندار آتش بازی اور چراغاں کر کے 73واں یوم آزادی منایا گیا، گلی گلی ، گھر گھر سبز پرچموں کی بہار ، دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا،نماز فجر اور نماز جمعہ کے دوران ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں ، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات منعقد کی گئی اور 21،21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی،کراچی میں مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور مشتاق احمد تھے۔

تازہ ترین