• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی خوابوں کو حقیقت دینے کانام ہے‘ عبدالرزاق لغاری

کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ یوتھ کے مرکزی سینئر نائب صدر عبدالرزاق لغاری نے کہاہے کہ مادر وطن کی آزادی کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے لازوال قربانیاں دیں ہیں آزادی کی قدر کشمیر‘ فلسطین ‘ برما ‘ہندوستان کے مسلمانوںکو اچھی طرح معلوم ہے جن پر ظالم حکمرانوں انسانیت سوز تشدد کررہے ہیں یوم آزادی بلوچستان بھر میں عوام نے مناکر دنیا کو پیغام دیدیا ہے کہ وہ ملک وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یوم قدرت کاانمول تحفہ ہے جس مقصد کے حصول کیلئے مادروطن حاصل کیاگیا ہے ہر دن وہ ضرور پورا ہوگاپاکستان کا مستقبل تابناک ہے ہمیں مایوسی کی بجائے امید کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا 14 اگست کا دن خوابوں کو جدوجہد کے ذریعے حقیقت دینے کانام ہے۔
تازہ ترین