• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج تجدید عہد کا دن ہے، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یوم آزادی کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی اور حفاظت کیلئے دعا کی گئی ۔جشن آزادی کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیاا ور زرعی جامعہ میں پودے لگا کر شجر کاری کی گئی۔ بعدازں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، آج کا دن ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے ہمارے بڑوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
تازہ ترین