روسی وزارت صحت نے ملک میں بنائی گئی کوورنا ویکسین کی پہلی کھیپ بنا لینے کا اعلان کر دیا، روس کے بعض ماہرین نے کورونا ویکسین اتنی جلدی مارکیٹ میں لانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
روس میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کے تین آزمائشی مراحل میں تسلی بخش نتائج سامنے آئے تھے اور روس نے رواں ماہ کے آخر تک کورونا ویکسین مارکیٹ میں لانے کا کہا تھا۔
روسی صدر پیوٹن نے کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو اس ویکسین کے محفوظ ہونے کا یقین دلایا تھا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خود ان کی بیٹی نے بطور رضاکار استعمال کی اور اس کے اچھے اثرات محسوس کیے۔
ویکسین بنانے والے ادارے نے ہر ماہ پچاس لاکھ خوراکیں بنانے کا کہا ہے۔