• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

برطانیہ میں ایک ماہ بعد کورونا کے1400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد3 لاکھ16ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات41 ہزار3 سو سے زیادہ ہوچکی ہیں۔

برطانوی حکومت نے انگلینڈ کے شمال مغربی علاقے اور لیسٹر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں برقرار رکھنے اور فرانس سے برطانیہ آنے والوں کو چودہ روز قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں وائرس سے مزید 313 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد9602 ہوگئی ہے۔ جبکہ ریاست کیلی فورنیا میں کیسز کی تعداد6 لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔

آئرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

تازہ ترین