• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ





بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں پھر تیزی اضافہ ہونے لگا ہے اور صوبے کے چار اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 82 مریض سامنے کے بعد مجموعی تعداد 12 ہزار 144 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 1238 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

اس دوران صوبے کے 4 اضلاع میں 82 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12144 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 149 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10610 ہوگئی ہے جبکہ 1393 مریض زیر علاج ہیں 4 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 138 ہے۔

تازہ ترین