• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا کیسز میں اچانک تیزی آگئی

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اچانک تیزی آگئی، صوبے کے سات اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 88 مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی، صوبے میں اس وقت کورونا کے صرف 1448 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو 786 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران صوبے کے 7 اضلاع میں 88 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12044 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 17 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10458 ہوگئی ہے جبکہ 1448 مریض زیر علاج ہیں 255 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 138 ہے۔

تازہ ترین